NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
سپریم کورٹ، عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیخلاف  سماعت آج

پی ٹی آئی کو بلا نہیں ملا ، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم

Pak Admin by Pak Admin
14 جنوری , 2024
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ اف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کا لعدم قراردے دیا ہے ۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی براہ راست سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل سینیٹر علی ظفر، حامد خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان موجود تھے۔

ہفتہ کوسماعت کے آغاز پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے جس پر پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے بہترین فیصلہ لکھا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ آج پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آخری دن ہے، اس لئے جلدی دلائل مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا وہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات پارٹی آئین اور قانون کے مطابق نہ کروانے پر تحریک انصاف سے اُس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لے لیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے یہ متفقہ فیصلہ سنایا ہے۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ پانچ صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 سیاسی جماعتوں کے خلاف اسی تناظر میں کارروائی کی کیونکہ یہ جماعتیں بروقت انٹرپارٹی انتخابات نہیں کروا سکیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ تحریک انصاف کے 14 ارکان نے انٹرپارٹی انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ای سی پی میں درخواستیں بھی جمع کروائی تھیں۔

چیف جسٹس نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کو انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا کہا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب تحریک انصاف کی وفاق اور صوبوں میں حکومت تھی چنانچہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحریک انصاف سے امتیازی سلوک کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی آئی نے جو انٹرا پارٹی انتخابات کروائے ان کے بارے میں پہلے کہا گیا کہ یہ پشاور میں ہوں گے اوربعد ازاں انھیں پشاور کے قریبی علاقے چمکنی منتقل کر دیا گیا، جبکہالیکشن میں بھی حصہ لینے والوں کو کاغذات نامزدگی دینے سے انکار کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیاہے کہ پاکستان جمہوریت کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اور جب جمہوری طور طریقے ختم ہوجاتے ہیں تو آمریت پنپتی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک آنصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ پہلے لاہور ہائیکورٹ اور پھر پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ ایک ہی معاملے کو دو ہائی کورٹس میں کیسے چیلنج کیا جا سکتا ہے؟ جبکہ تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں جو درخواستیں دائر کی تھیں ان کو ابھی تک واپس نہیں لیا گیا اور پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے جو درخواست دائر کی گئی اس میں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ ایسا کوئی معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ مختصر فیصلہ سپریم کورٹ کی وعب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔

اس سے قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ آج رات ہی سنایا جائے گا کیونکہ انتخابی شیڈول کے مطابق ہفتہ کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی آخری تاریخ تھی۔

Previous Post

ریٹرننگ افسران کسی امیدوارکو دوسری جماعت کا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن کمیشن کا حکم

Next Post

بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والےاسلام آباد پولیس کے پانچ افسران معطل

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والےاسلام آباد پولیس کے پانچ افسران معطل

بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والےاسلام آباد پولیس کے پانچ افسران معطل

اپر کوہستان ، بس اور کار کےتصادم  میں  30  افراد جاں بحق

شدید دھند میں بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق ،25 زخمی

ECP election commission pakistan

الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کر لی

petrol price Pakistan

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

court

عدالت نے شہباز شریف اور محسن نقوی کے خلاف مقدمہ کی درخواست خارج کر دی

جی ایچ کیوگیٹ پر حملہ، 4 خواتین سمیت14 افراد کو شناخت کرلیا گیا

جی ایچ کیوگیٹ پر حملہ، 4 خواتین سمیت14 افراد کو شناخت کرلیا گیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2375 shares
    Share 950 Tweet 594
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023