پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے، جبکہ سلمان علی آغا بھی بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہیں۔
اس دوران ویسٹ انڈیز نے بھی اپنا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا ہے جس میں روماریو شیفرڈ کی واپسی اور متھیو فورڈ کی جگہ نیا کھلاڑی شامل ہے۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے 2027 ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔
کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ڈے نائٹ اور ڈے میچ دونوں کے مطابق بھرپور تیاری کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیابی نے ٹیم کو مومنٹم دیا ہے جو ون ڈے میں بھی جاری رکھنے کی کوشش ہوگی۔ اسپنرز سفیان اور ابرار ویسٹ انڈیز کی وکٹوں پر فائدہ مند ہوں گے۔ فخر زمان کی غیر موجودگی میں نوجوانوں کو موقع ملا ہے، حسن نواز سے بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
آج کا میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی تھی۔