لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب حکومت نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے اب 18 اگست 2025 سے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوں گے۔
پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک بیان میں بتایا کہ نویں، دسویں، انٹرمیڈیٹ، او لیول اور اے لیول کی کلاسز 18 اگست سے بحال ہوں گی، جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔
اس سے قبل حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔