لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے حیدر علی کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک نافذ رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کو مانچسٹر پولیس نے مطلع کیا ہے کہ وہ پاکستان شاہینز کے انگلینڈ دورے کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں حیدر علی ملوث ہو سکتے ہیں۔ بورڈ نے اس سلسلے میں کھلاڑی کو قانونی مدد فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی قانون کا مکمل احترام کرتے ہیں اور تحقیقات کے عمل کو غیر جانبدارانہ طور پر مکمل ہونے دیں گے۔ اگر ثبوت ملے تو بورڈ اپنے ضابطے کے مطابق کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سکول تعطیلات میں توسیع کا اعلان،الجھن پیدا ہو گئی
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قانونی کارروائی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچتی، ہم اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے
حیدر علی کو یہ معطلی پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور بین الاقوامی میچز دونوں میں حصہ لینے سے روک دے گی۔ اب سب کی نظریں مانچسٹر پولیس کی رپورٹ پر ہوں گی، جس کے بعد پی سی بی حتمی فیصلہ کرے گا۔