اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد انتظامیہ نے بدھ، 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق13 اگست 2025 کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئی ای ایس سی او ( آئیسکو)، ایس این جی پی ایل اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی جمعرات، 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ حضرت امام حسینؓ کا چہلم جمعہ، 15 اگست کو ہوگا اور امکان ہے کہ اسلام آباد میں اس روز بھی تعطیل ہوگی، جیسا کہ گزشتہ سال کیا گیا تھا۔
اگر یہ تعطیل بھی منظور ہو گئی تو شہری بدھ 13 اگست سے اتوار 17 اگست تک مسلسل پانچ دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کیونکہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی ان میں شامل ہو جائیں گی۔