NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Supreme court of Pakistan

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

Pak Admin by Pak Admin
26 جنوری , 2024
in صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سمیت تین رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

جمعہ کوچوہدری پرویز الٰہی، عمر اسلم اور طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، بینچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پانچ حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،ہمیں ابھی تک ریٹرننگ افسر کا مکمل آرڈر بھی نہیں ملا۔

وکیل نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا کہ ہر انتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ پانچ انتخابی حلقوں کے لیے الگ الگ اکاؤنٹس کھولے جائیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ 10 مرلے پلاٹ کی ملکیت چھپائی گئی حالانکہ میرے موکل نے ایسا کوئی پلاٹ خریدا ہی نہیں،وہ اس وقت جیل میں تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی پہلی بار الیکشن نہیں لڑ رہے، دو بار وزیراعلٰی رہ چکے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ صرف ایک حلقے پی پی 32 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے الیکشن ایکٹ کی ایسی تشریح کرنی ہے جو عوام کو مرضی کے نمائندے منتخب کرنے سے محروم نہ کرے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

چوہدری پرویز الٰہی باقی تمام حلقوں سے دستبردارہو گئے ہیں،اب صرف ہی پی پی 32 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

عدالت میں عمر اسلم کی درخواست پر وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ این اے 87 سے عمر اسلم کے کاغذات نو مئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنا پر مسترد ہوئے۔ اس موقع پرالیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ عمر اسلم سکروٹنی کے وقت موجود نہیں تھے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کون لڑے گا کون نہیں، یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے نہیں۔عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں ،عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، اس میں تبدیلی ممکن نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے سماعت کے بعد عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی ا جازت دے دی۔

طاہر صادق کے کاغذات این اے 49 اٹک سے مسترد ہوئے، انہوں نے asحوالے سےلاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے انہیں بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

Previous Post

سینئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے

Next Post

پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

international criminal court
انٹرنیشنل

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین پر مظالم کے الزامات پر طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں، سپریم...

Read more
Pakistan Haris Rauf
قومی

پاکستان کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزسیریز سے قبل دو کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی انجریز...

Read more
rain clouds
قومی

ملک بھر میں 5 سے 10 جولائی کے درمیان شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا۔ وزارت...

Read more
Next Post
9th, 10th Examinations

پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری

hospital punjab

پنجاب میں نمونیا پھیل گیا، چار روزمیں 60 بچے جاں بحق

irani-foreign-minister-hossein-pic

کشیدگی کے خاتمے کی کوشش،ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

sbp holiday

اسٹیٹ بینک کا ملک میں زیر استعمال کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سانحہ 9 مئی، حکومت نے5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع ہو چکا ، حکومت کی سپریم کورٹ کو آگاہی

ECP election commission pakistan

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، 21 اپریل پولنگ ڈے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3472 shares
    Share 1389 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2988 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2356 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2072 shares
    Share 829 Tweet 518
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023