پنجاب میں نمونیا سے مزید 18 بچےجاں بحق ہو گئے۔ چار روزمیں اموات کی تعداد 60 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ روز نمونیا کے 869 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جب کہ صرف لاہور میں نمونیا کے 177 نئے مریض سامنے آئے۔
پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 258 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں جبکہ 14 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوئے ،لاہور میں رواں سال نمونیا سے 53 اموات ہوئی ہیں اور 2 ہزار 490 کیسزرپورٹ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں نمونیا سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران 60 سے زائد بچے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق24 جنوری کو 14 بچے، 25 جنوری کو 12، 26 جنوری کو 13 ، 27 جنوری کو 7 اور 28 جنوری کو 18 بچوں کی اموات ہوئیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی جوہات میں ایک فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔