اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتگان کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کر دی۔
جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی،سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت میں پیش ہوئے۔
نجی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اس حولے سےحکم امتناع جاری کر تے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نا اہلی کی مدت 10 سال سے کم کر کے 5 سال کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔