اسلام آباد( نئی تازہ مانیٹرنگ)وفاقی کابینہ میں شامل 15 وزرا نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بلا معاوضہ خدمات سر انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 12وفاقی وزرا اور تین وزرائے مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر بلامعاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا نے یہ فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس جذبے کو سراہا۔وزیراعظم سے ملاقات کرکے رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے کی پیشکش کرنے والے وزرا کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل 14 معاونین خصوصی کی بلا معاوضہ کام کرنے کی پیشکش قبول کر چکے ہیں ۔