NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
“میرے اشارے پر لوگ  گرفتاریاں دیں گے” عمران خان کا جیل بھروتحریک کااعلان

“میرے اشارے پر لوگ گرفتاریاں دیں گے” عمران خان کا جیل بھروتحریک کااعلان

Pak Admin by Pak Admin
4 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھروتحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم تیاری کریں، میں جیل بھرو تحریک کال دوں گا کی، میرے اشارے پر لوگ نکلیں گے اور گرفتاریاں دیں گے۔ ہمیں علم ہے جیلوں کی گنجائش کتنی ہے ،ان کو پتا چل جائے گا قوم کہاں کھڑی ہے۔
ہفتہ کو ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے۔ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی، عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ کہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی، اسحاق ڈار نے بڑیبڑھکیں ماریں کہ ڈالر کو 200 سے نیچے لے کر آؤں گا، جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کا تھا، 9مہینے میں ڈالر 100روپے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے، ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ حالات بہتر کیسے ہوں گے، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کے خلاف کیسز بنارہے ہیں، اگر ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، امپورٹڈحکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، ہم نے آئین کے تحت ہی اپنی اسمبلیوں کو تحلیل کیا تھا، 18دن گزر گئے مگر دونوں گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگروقت پر الیکشن نہ ہوئے تو یہ غیرآئینی اقدام ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نےخطاب میں کہا کہ حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، ا ن کا مقصد اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرنا ہے تاکہ ٹیم کا 12واں کھلاڑی لندن سے آئے، ان کے پاس کو ملک ٹھیک کرنے کا کوئی روڈ میپ نہیں، انہیں ملک کی بربادی کی کوئی فکر نہیں کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سارا پاکستان آج عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، میں امید رکھتا کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

عمران خان نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو امن و امان کی نہیں بلکہ مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے۔ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ناک تلے دوبارہ دہشت گردی ملک میں سر اُٹھا رہی ہے، حکومت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی۔ حکومت کو انتخابات کی تاریخ دینی ہی پڑے گی ورنہ یہ آئین شکنی کی مرتکب ہوگی۔

Previous Post

شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Next Post

آئی ایم ایف کا پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے، آمدنی بڑھانے کا مطالبہ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اہم خبریں

آج کے پیٹرولیم نرخ جاری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں...

Read more
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ  گرانے  کا حکم  کالعدم قرار دے دیا
اہم خبریں

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز پر واقع معروف مونال ریسٹورنٹ گرانے سے متعلق...

Read more
Next Post
آئی ایم ایف کا پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے،  آمدنی بڑھانے   کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے، آمدنی بڑھانے کا مطالبہ

شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

بارہویں جماعت  کاطالبعلم خود کو 500لڑکیوں میں اکیلا پا کر بے ہوش ہو گیا

بارہویں جماعت کاطالبعلم خود کو 500لڑکیوں میں اکیلا پا کر بے ہوش ہو گیا

لاہور کےدو گروپوں میں  تصادم ، فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ،چار افراد زخمی

لاہور کےدو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ،چار افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اسلام آباد، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی گرفتار

اسلام آباد، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی گرفتار

parliament

بلدیاتی الیکشن بل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو طلب

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3027 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023