کراچی( نئی تازہ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا۔
شاہین آفریدی کا نکاح انشاآفریدی کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا ۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر موجودویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میںبیٹھا دیکھا گیا۔جن کے ساتھ قریب عزیز اور رشتہ دار موجو تھے.شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح ذکریا مسجد کراچی میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا،انشا کی رخصتی بعد میں ہوگی۔ نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا انعقاد ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔
گرمی کی لہر، پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں
پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں۔ چند روز قبل...
Read more