NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ایپیکس کمیٹی اجلاس، دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق

ایپیکس کمیٹی اجلاس، دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبے کے آغاز،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ضروری قانون سازی کا فیصلہ

Pak Admin by Pak Admin
4 فروری , 2023
in صفحہ اول, قومی
A A
0

پشاور(نئی تازہ رپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی نے ملک کے اندر دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا ہے کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، ہر قیمت پر قوم کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کراس کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتریں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان یکساں سوچ، ایک حکمت عملی اپنا ئی جائے گی۔
جمعہ کو گورنرہائوس پشاور میںاپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ خاں، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،مولانا اسعد محمود، امین الحق ، مفتی عبدالشکور ، مریم اورنگزیب، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید، وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس ، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، عمائدین علاقہ ، دینی زعماء، حساس اداروں کے نمائندوں، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس مو قع پرچیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر، حساس سول وعسکری اداروں کے سربراہان، وفاقی سیکریٹری وزارت داخلہ، تمام چیف سیکریٹریز ، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جی پولیس اور نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات ، بالخصوص30 جنوری 2023 کو پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے اور بعد کی صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو شرکائ کو حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پربریفنگ دی جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے بارے تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

آئی جی نے اجلاس کو بتایا کہ حملہ آور کی آمد کےطریقہ کار اور راستے کی وڈیوز کے ذریعے نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس کے شرکائ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے پیاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ، حکومت اور قوم شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اجلاس نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنے والے ہر صورت سزا پائیں گے۔

اجلاس نے اس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ ہر قیمت پر قوم کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اس کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتریں گے۔اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کیا اور اس دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہدا کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

اجلاس نے تمام طبقات خاص طور پر میڈیا سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے واقعات سے متعلق جس طرح پہلے قومی ذمہ داری کا رویہ اپنایا اسی ذمہ داری کے ساتھ بے بنیاد قیاس آرائیاں بالخصوص سوشل میڈیا پر پھیلانے کا حصہ نہ بنیں۔ یہ طرزعمل قومی سلامتی کے تقاضوں، قومی یکجہتی، اتحاد کے لئے نقصان دہ ہے۔ اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور درپیش موجودہ حالات کے مطابق اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔ اجلاس نے ، نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن، تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کی اصولی منظوری دی۔

فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں فوری طور پر ‘سی ٹی ڈی’ ہیڈ کوارٹر تعمیر اور صوبہ پنجاب کی طرز پر صوبہ خیبر پختونخوا میں جدید فارنزک لیبارٹری قائم کی جائے۔ خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا اور جدید آلات فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کنٹرول اور امیگریشن کے نظام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات، پراسیکیوشن اور سزا دلانے کے مراحل پر بھی غور کیاگیا۔ اس امر سے اتفاق کیاگیا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے ریاست کے تمام اعضاء کو کامل یکسوئی، اشتراک عمل اور مشترکہ قومی اہداف کے حصول کے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ضرورت کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔

اجلاس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان یکساں سوچ، ایک حکمت عملی اپنانے پر اصولی اتفاق کیا اور اس ضمن میں موثر حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی۔ اجلاس نے ملک کے اندر دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا اور اس ضمن میں سکریننگ کی موثر کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس نے یہ بھی طے کیا کہ دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کے لئے زیروٹالرنس کا رویہ قومی نصب العین ہوگا۔ قومی اتفاق رائے سے ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس نے علماءکرام، مشائخ عظام اور دینی ومذہبی قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ممبر و محراب کا فورم استعمال کر تے ہوئےعوام کو آگاہ کریں کہ ایسے حملے قطعا حرام اور قرآن وسنت کے خلاف ہیں اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

Previous Post

امریکی ڈالر کی ایک اور بڑی چھلانگ ، انٹر بینک میں مزید 5 روپے 22 پیسے مہنگا

Next Post

ماں باپ نے ٹکٹ بچانے کیلئے شیر خوار بچہ ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر چھوڑدیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Examinations students
قومی

محکمہ تعلیم پنجاب کا آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے...

Read more
international criminal court
انٹرنیشنل

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین پر مظالم کے الزامات پر طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں، سپریم...

Read more
Pakistan Haris Rauf
قومی

پاکستان کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزسیریز سے قبل دو کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی انجریز...

Read more
rain clouds
قومی

ملک بھر میں 5 سے 10 جولائی کے درمیان شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس...

Read more
Next Post
ماں باپ نے ٹکٹ بچانے کیلئے شیر خوار بچہ ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر چھوڑدیا

ماں باپ نے ٹکٹ بچانے کیلئے شیر خوار بچہ ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر چھوڑدیا

ایلون مسک کا صارفین کو بھی ٹوئٹر کی آمدن سے حصہ دینے کا اعلان

ایلون مسک کا صارفین کو بھی ٹوئٹر کی آمدن سے حصہ دینے کا اعلان

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

ہانگ کانگ کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کو 5 لاکھ ایئر ٹکٹ مفت دینے کا اعلان

ہانگ کانگ کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کو 5 لاکھ ایئر ٹکٹ مفت دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گجرات پولیس کے لئے مزید 205  آسامیوں کی منظوری

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

سانحہ 9 مئی، حکومت نے5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3472 shares
    Share 1389 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2988 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2356 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2072 shares
    Share 829 Tweet 518
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023