لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کے لئے مارا گیا،پنجاب پولیس نے علی الصبح گجرات میں کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی اور کسی کو گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔ فوری طرف پر پولیس کارروائی کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب پنجاب پولیس نے اس بارے میں بیان جاری کردیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئی ۔
گجرات ، پولیس کاچوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرچھاپہ
پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چوہدری وجاہت کے خلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 16 فروری کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، 16 فروری کو کوٹلہ ارب علی خان سول اسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے وقت چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہٰی بھی موقع پرموجود تھے۔چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی اور پرویز الہٰی کے چچازاد بھائی ہیں۔پولیس کے مطابق موسیٰ الہٰی اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا، موسیٰ الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ چوہدیر وجاہت حسین نے ضمانت نہیں کرائی۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے 2024 کے لیے 12ویں جماعت کے نتائج کا باضابطہ اعلان بدھ 4 ستمبر 2024...