لاہور( نئی تازہ رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، وہ پارٹی کے ورکر ہیں اور بڑے رہنما ہیں، مجھے نہیں لگتا نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انہیں کوئی فرق پڑتا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان بہت سینئر ہیں، میرا نہیں خیال عہدہ چھوڑ کر ان کے قد میں کوئی فرق پڑتا ہے، وہ بڑے لیڈر ہیں وزیراعظم رہ چکے ہیں، پارٹی کو ان کے تجربے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے بطور سینئر نائب صدر استعفیٰ دیا ہے جس کی تصدیق مریم اورنگزیب نے بھی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو عہدہ ملنے پر شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت سے مستعفی
نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے اس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی پوزیشن سے استعفے کے معاملے پر کسی میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی مریم نواز کو بغیر مشاورت پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر ناراض تھے اور انہوں نے اس فیصلے پر استعفیٰ اگلے ہی روز بھجوادیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلہ
اسلام اباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے...