اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرغیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران، جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔
میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں، انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار اور جذبہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔وزیراعظم نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کر نے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے۔
سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سات دہشت گرد ہلاک
میانوالی( نئی تازہ رپورٹ) کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب کارروائی کر کے میانوالی کو بڑی تباہی...