اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے .ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو بنیادی تنخواہ پر150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنے کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے...
Read more