اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ )عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور کر لی ۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کہا کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چودھری ایسا بیان دوبارہ نہیں دیں گے۔عدالت نے فواد چوہدری کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار
اس سے قبل پیر کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نےفواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔
مجھے فوجی تحویل میں نہ دیا جائے، عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالت ٹرائل...