اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو ہورہا ہے۔ وفاقی کابینہ کو توانائی بچت پلان ، موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کےلیے لوئر گریڈ پیٹرول کی فراہمی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس بدھ کو طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو توانائی بچت پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کےلیے لوئر گریڈ پیٹرول کی فراہمی کے منصوبہ سے بھی شرکائ کا تفصیلات بتائی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کےلیے ویسٹ منیجمنٹ پلان پیش کیا جائے گا۔ایجنڈا کے مطابق کابینہ اجلاس میں میں قانون سازی کمیٹی کے 27 جنوری کو کئے گئے فیصلے توثیق کے لیے پیش ہوں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ کے سامنے ای سی سی کے 17 جنوری اور 25 جنوری کے اجلاس کے فیصلے بھی توثیق کےلیے پیش کئے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...
Read more