اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پارٹی قائد نواز شریف سے طویل مشاورت کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں موجود رہے جہاں ان کی پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت جاری رہی، مشاورت کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔نجی تی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔
میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ
لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...
Read more











