کراچی( نئی تازہ مانیٹرنگ)ایکس چینج کمپنیز نے حکومت سے اجازت ملنے پر ماہانہ ایک ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان لانے کی پیشکش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ مقامی ایکس چینج کمپنیاں بیرون ملک سے ماہانہ ایک ارب ڈالر پاکستان لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، رقم اوورسیز پاکستانیوں اور کمپنیوں سے دوسال کے ادھار پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ملک بوستان کے مطابق ایکس چینج کمپنیزاس معاملہ پر وفاقی حکومت کی اجازت کی طلب گار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ایکسچینج کمپنیوں نے 1998 کے ڈالر بحران کے دوران بھی 10ارب ڈالر کابیرونی ممالک سے بندوبست کر کے دیا تھا۔
غیر قانونی مقیم افراد کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی آخری وارننگ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن شپ کارڈ (ACC) رکھنے والے افغان...
Read more