لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ”میرا پٹھان” قرار دے دیا۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے موقع پر ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے.شاہ رخ کی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز ’رئیس‘ کے ٹھیک پانچ برس بعد ہوئی ہے، جس میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
پاکستانی اداکارہ نے آج کا دن پانچ سال قبل کی مناسبت سےانسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اور شاہ رخ کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر ’میرا پٹھان‘ لکھااور اس پر دل کی ایموجی بھی لگائی۔فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ جلوہ گر ہوئے تھے، فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔
فلم ’رئیس‘ کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان ایک دوسرے کے کام کی تعریف کرتے رہے ہیں.
اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 90 لاکھ ہو گئی
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 9 ملین ہو گئی۔ ماورا حسین نے اداکاری کی...