NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ممنوعہ فنڈنگ،  عمران خان  کی زمان پارک  میں تفتیش کی استدعا مسترد

میرے قتل کا پلان سی بن گیا، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا، عمران خان

Pak Admin by Pak Admin
28 جنوری , 2023
in قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے اب پلان سی بن گیا ہے، میرے قتل کی نئی سازش کے پیچھے آصف زرداری ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پلان اے میں چارلوگوں نے بند کمرے میں میرے قتل کی سازش تیار کی، پلان بی کے مطابق مجھے مذہبی انتہا پسندی کے نام پرمروانا تھا، پلان بی اور پلان اے میں ناکامی کے بعداب پلان سی بنایا گیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پلان سی میں 4 لوگوں کے علاوہ آصف زرداری بھی شامل ہیں، زرداری نے سندھ حکومت کا پیسہ ایک دہشت گرد تنظیم کو دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو آپ کو پتا ہو کہ وہ لوگ کون ہیں، ان لوگوں کا مقصد ہے کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، ان چارلوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کو خوف ہے کہ جنہوں نے سازش کی کہیں ان کا پتا نہ چل جائے، ساری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

سابق وزیراعظم نے معاشی بدحالی کو رجیم چینج کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے نہیں لایا گیا، مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے سے نیا طوفان آئے گا، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاست دان، صحافی سمیت اداروں میں لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں، شہباز شریف، اسحاق ڈار کتنا بڑا جنیئس تھا سب کو پتا چل گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ عوام سے ڈرے ہوئے ہیں اس لئے انہیں الیکشن، آئین اور قانون کی حکمرانی کی فکر نہیں، جیسے ہی مشکل وقت آئے گا یہ ملک سے بھاگ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پاکستانی قوم اور آئین کی توہین ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، اگر الیکشن نہیں کروائیں گے تو سیدھا آرٹیکل 6 لگتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ سے کہہ رہا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اگر آپ ہمارے حقوق کا دفاع نہیں کریں گے تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا، عوام کے لئے یہ فائنل حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

Previous Post

فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

Next Post

ایکس چینج کمپنیز کی ماہانہ ایک ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان لانے کی پیشکش

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

petrol price Pakistan
قومی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا۔ وزارت...

Read more
Rawalpindi underpass
قومی

راولپنڈی: جی پی او چوک انڈر پاس30 جون کو کھول دیا جائے گا

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) مال روڈ پر طویل عرصے سے زیر تعمیر جی پی او چوک انڈر پاس پیر...

Read more
supreme court pakistan
قومی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آب ( نئی تازہ ڈیسک) سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 7 ججوں کی اکثریت سے نظرثانی کی...

Read more
punjab section 144
پنجاب

پنجاب میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد

لاہور( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،...

Read more
Next Post
ایکس چینج کمپنیز کی ماہانہ ایک ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان لانے کی پیشکش

ایکس چینج کمپنیز کی ماہانہ ایک ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان لانے کی پیشکش

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو  ”میرا پٹھان” قرار دے دیا

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو ''میرا پٹھان'' قرار دے دیا

کراچی کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے  کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے زرداری پر عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے زرداری پر عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش،  افغان باشندہ ، 5 ایجنٹ  گرفتار

پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش، افغان باشندہ ، 5 ایجنٹ گرفتار

لاہور قلندرز  پی ایس ایل  8 کی  چیمپیئن بن گئی

لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی چیمپیئن بن گئی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3470 shares
    Share 1388 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2987 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2355 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2068 shares
    Share 827 Tweet 517
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023