حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جاری کر دیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپیہ 83 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جو ماہانہ اور سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ 28 پیسے فی یونٹ کی کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف رواں ماہ ہوگا، جبکہ ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کی کمی سہ ماہی بنیاد پر کی گئی ہے، جو مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے لاگو ہوگی۔