NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
maryam nawaz meeting cm

پنجاب کے 59 بڑے شہروں میں جدید سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر کی تعمیرکا فیصلہ

Pak Admin by Pak Admin
29 اپریل , 2025
in قومی
A A
0

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت صوبے بھر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں اور دیہات میں تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی مرحلہ وار اصولی منظوری دی گئی۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے 59 بڑے شہروں میں جدید سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے گی، جب کہ بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے رین واٹر سٹوریج ٹینک بھی قائم کیے جائیں گے۔ واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز کو بجلی کے بھاری بلوں سے بچانے کے لیے سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ان شہروں میں پارکوں کی تعمیر کا بھی آغاز ہوگا، جہاں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بچوں کے لیے جھولے اور دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیرِ اعلیٰ نے دیہی علاقوں میں بھی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی، گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، ہر گاؤں کے مرکزی قبرستان کی چار دیواری اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں دیہات میں نئے پارک، پلے گراؤنڈز، سائن بورڈز کی تنصیب اور گھروں کی نمبرنگ بھی کی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر دیہات میں جوہڑوں کی صفائی کے لیے بائیوٹیکنالوجی پر مبنی ایک منفرد منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت گندے پانی کے جوہڑوں میں ایسے مخصوص پودے لگائے جائیں گے جو بدبو اور گندگی کو جذب کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں، اور اس طرح ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت دیہات کی 4500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہر یونین کونسل میں عوام کی سہولت کے لیے میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکرٹری آفس کی تعمیر کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا صفائی پروگرام “ستھرا پنجاب” کامیابی سے جاری ہے، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں بھرپور حصہ ڈالیں۔

Previous Post

یکم مئی کو بینک تعطیل ہو گی، اسٹیٹ بینک کا اعلان

Next Post

اوگرا کا مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 48 روپے  کمی،گھریلو سلنڈر 575 روپے  سستا ہو گیا

اوگرا کا مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Shah Rukh Khan in Top 10 Richest

شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل، دولت کی تفصیلات

bat ball Cricket ground

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 21 مئی سے پاکستان کا دورہ کرے گی، پانچ ٹی20 میچزکا شیڈول جاری

اسلام آباد ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے  5 روز  کےلیے جزوی طور پر بند

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

OGRA new price

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ، گھریلو سلنڈر 76 روپے سستا ہوگیا

نا اہل بھی کر دیا گیا تو لوگ  نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

عمران خان بدھ کوگرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023