ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر ان شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئی ہے، جبکہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی اب ایئرٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی، اور کسی بھی پرواز کی روانگی سے پہلے اسلام آباد ایئرٹریفک کنٹرول سے اجازت لینا ضروری ہے۔
لاہور آنے والی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ مسقط سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 230 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارا گیا، جبکہ نجی ایئرلائن کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔