بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایسکوائر میگزین کے مطابق وہ اس وقت 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، اور ان کی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے۔
شاہ رخ نے نہ صرف ہالی وڈ کے بریڈ پٹ، ٹام ہینکس، جیکی چن جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑا بلکہ ان کی دولت میں گزشتہ پانچ سال میں 46 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔
فہرست میں آرنلڈ شوارزنیگر (1.49 ارب ڈالر) پہلے، ڈوین جانسن دوسرے، اور ٹام کروز تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جارج کلونی پانچویں نمبر پر ہیں۔
شاہ رخ کی کمائی کا بڑا حصہ فلموں، کاروبار اور سرمایہ کاریوں سے آتا ہے۔ 2023 میں انہوں نے ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ جیسی سپرہٹ فلموں سے شاندار واپسی کی۔
1989 میں ٹی وی سے کیریئر شروع کرنے والے شاہ رخ خان آج رومانوی ہیرو سے لیکر بزنس آئیکون تک کا سفر طے کر چکے ہیں، اور ان کی کامیابی کی کہانی لاکھوں افراد کے لیے ایک مثال ہے۔