NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
power

حکومت کا 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

Pak Admin by Pak Admin
24 جولائی , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر پاور ڈویژن کی طرف سے نیپرا کو بریفنگ دی گئی۔

نیپرا حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا ہے یہ حکومت کا کام اورانتظامی فیصلہ ہے ۔

سماعت کے دوران ممبر نیپرا رفیق شیخ کی طرف سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا قانون ہے جو سبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہےحکومت کو یہ اختیار کون سا قانون دیتا ہے؟

ممبر نیپرا کے سوال پرحکام نے بتایا کہ حکومت صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے۔

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ ملک میں 40 فیصد صارفین خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہے، جو کل صارفین کا 90 فیصد ہیں۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ دنیا میں کیا ریٹس چل رہے ہیں اور پاکستان میں کیا صورتحال ہے، اس پر نمائندہ اپٹما نے کہا کہ ٹیرف میں صرف ایک فیصد اضافے سے بھی برآمدات پر منفی اثرات پڑتا ہے، کمرشل اور بل بورڈز کوکمرشل ٹیرف دیا جارہا ہے، اگر وہ متبادل پر جائیں تو ان کو 300 روپے فی یونٹ پڑتاہے۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن صارفین کے لیے سبسڈی کا اکنامک کیس بنا کر بتائے، گھریلو صارفین کو سبسڈی دے رہے ہیں توانڈسٹری کو بٹھا رہے ہیں۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلی ہےا جو تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد حکومت نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Previous Post

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے

Next Post

آرمی چیف کا کمانڈرامریکی سینٹکام سے علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اہم خبریں

آج کے پیٹرولیم نرخ جاری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں...

Read more
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ  گرانے  کا حکم  کالعدم قرار دے دیا
اہم خبریں

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز پر واقع معروف مونال ریسٹورنٹ گرانے سے متعلق...

Read more
NHA
صفحہ اول

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس پراضافی وصولی سے روک دیا

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو نان ایم ٹیگ...

Read more
tanveer Ilyas IPP
صفحہ اول

سردار تنویر الیاس متعدد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد( نئی تازہ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے متعدد سیاسی ساتھیوں سمیت...

Read more
Next Post
army chief pakistan

آرمی چیف کا کمانڈرامریکی سینٹکام سے علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بلاول اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، معاشی بحالی  اصلاحات میں مدد کریں گے،انتونی بلنکن

بلاول اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، معاشی بحالی اصلاحات میں مدد کریں گے،انتونی بلنکن

مدعی منحرف، راناثنااللہ چیف سیکرٹری دھمکی کیس میں بری

کاروباری ہفتہ کا اختتام، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض جون 2025 تک مؤخر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

SIC PTI alliance

سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی

Breaking News

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3025 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023