NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Islamabad High Court

اسلام آباد ہائی کورٹ ، جھوٹی رپورٹ جمع کرانے پر ڈی جی کمشنر آفس سعید رمضان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

Pak Admin by Pak Admin
11 جون , 2023
in اسلام آباد, اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلط بیانی اور جھوٹی رپورٹ جمع کرانے پر چیف کمشنر آفس کے ڈائریکٹر جنرل( ایڈمن) سعید رمضان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ہائی کورٹ نے یہ نوٹس ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مساج سنٹر پرمجسٹریٹ کے ڈرائیور، پولیس کانسٹیبلز اور مبینہ جعلی صحافیوں کے غیر قانونی چھاپے کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جاری کیا جس میں ڈی جی ( ایڈمن) سعید رمضان نے ان کی طرف سے جھوٹی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ ( جاری ہے)

 

عدالت نے سعید رمضان کو 20 جون کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ توہین عدا لت کے قانون کےتحت انہیں سزا کیوں نہ دی جائے۔؟

 

جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل سنگل بنچ کی طرف سے جاری سماعت کے تحریری حکم نامہ کے مطابق چیف کمشنر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے انکوائری کی خود نگرانی کی اور ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ چھاپہ غیر قانونی تھا ۔

چھاپے میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں پائی گئیں،نہ تو سرچ وارنٹ لیے گئے نہ ہی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی،غیر قانونی چھاپہ مار ٹیم میں شامل افراد نے 5 لاکھ 76 ہزار روپے بھی چھینے،مجسٹریٹ امجد حسین جعفری موقع پر موجود نہ تھے،ان سے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں اور معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ او اختر زمان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، چھاپے کو درست قرار دینے کی غلط رپورٹ جمع کرانے والے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن سعید رمضان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

سعید رمضان توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے پر بیرون ملک روانہ

معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی ایڈمن ( آئی سی ٹی) سعید رمضان، مساج سینٹرغیر قانونی چھا پہ کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے پر بیرون ملک چلے گئے ، مساج سینٹر پر چھاپہ کیس میں چیف کمشنر اسلام آ باد کی انکوائری رپورٹ کی کاپی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جس سے سعید رمضان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، انہوں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد سے پنجاب تبادلہ ہونے کے باوجود ا بھی تک عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔

پنجاب تبادلے کے باوجود ڈیڑھ ماہ سے چارج نہیں چھوڑا

اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی سی ٹی سعید رمضان کا ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد سے پنجاب تبادلہ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے ابھی تک چارج نہیں چھوڑا۔قواعد کے مطابق ٹرانسفر آرڈر کے دس روز کے اندر ہر حال میں چارج چھوڑنا پڑتا ہے تاہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سعید رمضان ڈی جی آئی سی ٹی کی سیٹ پر براجمان ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعید رمضان اپنے خلاف کاروائی شروع ہوتے ہی عہدے کا چارج چھوڑنے کی بجائے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ تاہم ان کی بیرون ملک روانگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

بیرون ملک جانے کے لئے تحریری اجازت کس سے لی گئی؟

قواعد کے تحت سرکاری افسر کو بیرون ملک جانے کے لئے مجاز حکام سے تحریری اجازت لینا ہوتی ہے تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس کیس میں سیکرٹری داخلہ سے بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل نہیں کی گئی۔ قواعد کو نظر انداز کر کے اگر یہ اجازت چیف کمشنر سے لی گئی توسعید رمضان کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں اور انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

Previous Post

پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں معائنے کے بعد واپس جیل منتقل

Next Post

روسی تیل کراچی پہنچ گیا، قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ، شہبازشریف

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
شہباز شریف متحدہ عرب امارا ت کے سرکاری دورے پر روانہ

روسی تیل کراچی پہنچ گیا، قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ، شہبازشریف

ڈیرہ غازی خان ،  ٹرالر اور گاڑی کےتصادم میں پانچ دوست جاں بحق

موٹروے پرکوٹ ادو سے آنے والی مسافر بس کے حادثہ میں 4 مسافر جاں بحق

Jahangir Tareen resign

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدوں کا اعلان کردیا ، عبدالعلیم خان صدرہوں گے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی نے سانحہ9 مئی کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظورکر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

لال حویلی، شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج

شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2371 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023