NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Govt PTI meeting

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کردار پر ڈیڈلاک

Pak Admin by Pak Admin
4 اکتوبر , 2026
in تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ پر مذاکرات رات گئے بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ حکومتی نمائندوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت کی جانب سے بار بار مداخلت کے باعث مشترکہ مسودہ حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور رات دو بجے کے بعد بھی جاری رہا اور تقریباً تین بجے کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ مذاکرات میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسودے میں چار مرتبہ تبدیلیاں کی گئیں اور فریقین اپنی جماعتی قیادت سے مسلسل مشاورت کرتے رہے۔

وزیراعظم کے سیاسی امور پر مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بنیادی محور خیبر پختونخوا میں امن و امان اور دہشت گردی کی صورت حال تھا۔ حکومت کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے، تاہم اپوزیشن اس معاملے پر تعاون پر آمادہ نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملے پر حکومت نے لچک دکھائی، لیکن دیگر اہم امور پر اتفاق نہ ہو سکا۔

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا مجوزہ لانگ مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا وہ سب کے سامنے ہیں، تاہم دہشت گردی کے خلاف تعاون کی صورت میں مستقبل میں مذاکرات کا دروازہ کھلا رہ سکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت چاہتی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہوں، تاہم فریقین ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ کب ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں ایسے اقدامات نہیں کیے جانے چاہییں جن سے خیبر پختونخوا کے عوام میں نفرت، تقسیم یا تناؤ پیدا ہو، یا صوبے کے مینڈیٹ، خودمختاری اور اختیارات متاثر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف کسی اقدام کی گنجائش نہیں اور ایسے اقدامات اٹھارویں ترمیم کی روح سے بھی متصادم ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران متعدد معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا تھا، لیکن خیبر پختونخوا کی قیادت کی ہدایات پر مسودہ بار بار تبدیل کیا جاتا رہا۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار نہیں اور اسی وجہ سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں جانوں کے ضیاع پر مزید انتظار ممکن نہیں، تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ چار مرتبہ مسودہ حتمی شکل کے قریب پہنچا لیکن ہر بار اسے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو بھیجا جاتا تھا اور وہاں سے نئی ترامیم آ جاتی تھیں۔ ان کا الزام تھا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا گیا۔ ان کے مطابق مسودے میں لانگ مارچ ختم کرنے کی شق بھی شامل تھی، تاہم اپوزیشن نے دہشت گردی سے متعلق نکات پر اعتراضات اٹھائے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قیادت مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود لانگ مارچ کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم بعض مسودات پر رضامند ہو جاتی تھی لیکن بعد میں خیبر پختونخوا کی قیادت کی جانب سے انھیں مسترد کر دیا جاتا تھا۔
حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثنا اللہ، امیر مقام، طلال چوہدری اور پیپلز پارٹی کی نمائندہ شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شامل تھے۔ اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر علی خان، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل تھے۔ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہو سکی۔

Tags: Barrister Gohar KhanGovt opposition talksIslamabad protestKhyber Pakhtunkhwa counterterrorismNational Action Planpolitical deadlock PakistanPTI long marchRana SanaullahSherry RehmanSpeaker Ayaz Sadiq
Previous Post

کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

عمران خان کی جگہ بیرسٹرگوہر پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نامزد
قومی

آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے...

Read more

Recommended

گجرات پولیس کے لئے مزید 205  آسامیوں کی منظوری

گجرات پولیس کے لئے مزید 205 آسامیوں کی منظوری

punjab assembly

الیکشن 2024: پنجاب اسمبلی کے مکمل نتائج سامنے آگئے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2396 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023