لا ہور ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری نہیں دیں گے ، عمران خان نے روک دیا ہے۔بدھ کو جیل روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج لاہور سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کو دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اس آئین شکنی کے خلاف ہے جو وفاقی حکومت کر رہی ہے۔ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد مہنگائی 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا مگر عمران خان نے منع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
جیل بھرو تحریک ،شاہ محمود قریشی دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آپ(شاہ محمود قریشی) کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے بتیا گیا تھا کہ بدھ سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں شاہ محمود قریشی سمیت چار سینئر رہنما اور دو سو کارکن رضاکارانہ طور پرگرفتاری دیں گے۔