NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
court order imran bushra

حاضری سے استثنیٰ،عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Pak Admin by Pak Admin
7 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ جس کے باعث عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ منگل کولیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے جج ظفر اقبال کیس نے سماعت کی۔ اس کیس میں عمران خان کی جانب سے 4 وکلا کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جن میں علی ظفر، علی بخاری، خواجہ حارث اور گوہرعلی خان شامل ہیں، چاروں وکلا کی جانب سےعدالت میں وکالت نامہ جمع کرادیاگیا۔

وکلا کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ ضمانتی مچلکےجمع کرادیےْ گئے ہیں.عدالت نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرہوتی رہی تو فرد جرم کیسے عائدہوگی؟ عمران خان کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے اسکرین شارٹس لگاکرکاپیاں نہیں دی جاتیں،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلا کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں۔

عدالت نے تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اورپی ٹی آئی کو فراہم کر نے کی ہدایت کی، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے۔استثنیٰ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔اجس پر عمران خان کے وکیل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیے جائیں جس سے لگےمنشیوں والاکام کیاجارہا ہے، قانون کی بات کی جائے ایسا نہ ہوکہ ہمیں بھی بولناپڑے۔
جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟عمران کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی درخواست منظور کرلی۔

Previous Post

وزیراعظم کے حکم پر پاکستان میں وکی پیڈیا بحال ، جائزہ کمیٹی قائم

Next Post

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، 9 فروری کو بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس مؤخر

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

رمضان المبارک 2024 میں سحر اور افطار کا ٹائم، پہلے سے آخری روزہ تک
تازہ ترین

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ،عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی

کراچی ( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد عید الاضحیٰ...

Read more
moon
اہم خبریں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے ابتدائی فلکیاتی ڈیٹا جاری کر...

Read more
school closed notice
اہم خبریں

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا...

Read more
school students
صفحہ اول

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابتدائی ہوم ورک مکمل

لاہور (نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے...

Read more
Next Post
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، 9 فروری کو بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس مؤخر

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، 9 فروری کو بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس مؤخر

عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت مسترد

پرویز مشرف کی نماز جنازہ،جنرل ساحر شمشاد، قمر باجوہ، اشفاق کیانی کی شرکت

پرویز مشرف کی نماز جنازہ،جنرل ساحر شمشاد، قمر باجوہ، اشفاق کیانی کی شرکت

Islamabad High Court

عمران خان نا اہلی کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب حکومت کا “ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ” پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ

پنجاب حکومت کا “ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ” پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ

ali amin gandapur pti

عدالت سے مسلسل غیر حاضری، علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023