کراچی ( نئی تازہ رپورٹ )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ دبئی سےکراچی پہنچ گیا۔ نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹکراچی میں ادا کی جائے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت کو لانے والا طیارہ کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر اترا، خصوصی طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میت لے کر آنے والے خصوصی طیارے میں پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی آئی ہیں۔خصوصی طیارہ سابق صدرکی میت لے کر دبئی کے آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے
اطلاعات کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، نمازجنازہ کے لئے پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی کے امریکن اسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...