NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
آئی ایم ایف  سےعمران کے معاہدوں کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ مریم نواز

آئی ایم ایف سےعمران کے معاہدوں کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ مریم نواز

Pak Admin by Pak Admin
2 فروری , 2023
in صفحہ اول, قومی
A A
0

بہاولپور (نئی تازہ رپورٹ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرو سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدے کیے ان کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گھڑی چور کی حکومت 10سال رہی ، انہوں نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے۔ بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم مسلم لیگ ن کی قوت میں اضافہ کرے گی ، نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے لیکن حتمی تاریخ ٹکٹ کنفرم ہونے تک نہیں بتا سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے بیساکھیوں کی ضرورت تھی ، وہ چار سال اقتدار میں رہے تو اسٹیبلشمنٹ کی تعریفیں کرتے رہے، اقتدار سے باہر آنے پر اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے ، میں اور حکومت انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، اگر جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے، ناحق کسی کو پکڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گھڑی چور کی حکومت 10سال رہی ، انہوں نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے، خیبرپختونخوا کو جو فنڈز ملے وہ وہاں استعمال نہیں ہوئے جہاں استعمال ہونے چاہیے تھے، خیبرپختونخوا میں پولیس نہتی ہے، کمزوری کو ماننا پڑے گا ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ معیشت پر حملہ اس فتنہ خان نے کیا ہے ، آئی ایم ایف معاہدے نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ، ہم اگر ریلیف دینا چاہیں بھی تو نہیں دے پارہے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔ مسلم لیگ ن رہنما نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہو گا ہم نے آج سے اپنی تیاری شروع کردی ہے، مسلم لیگ ن میدان میں آچکی ہے اور مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی اور ان فتنوں کو اٹھا کر میدان سے باہر پھینکے گی۔

Previous Post

ممنوعہ فنڈنگ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کر دی

Next Post

عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

petrol price Pakistan
قومی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا۔ وزارت...

Read more
Rawalpindi underpass
قومی

راولپنڈی: جی پی او چوک انڈر پاس30 جون کو کھول دیا جائے گا

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) مال روڈ پر طویل عرصے سے زیر تعمیر جی پی او چوک انڈر پاس پیر...

Read more
supreme court pakistan
قومی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آب ( نئی تازہ ڈیسک) سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 7 ججوں کی اکثریت سے نظرثانی کی...

Read more
punjab section 144
پنجاب

پنجاب میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد

لاہور( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،...

Read more
Next Post
عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

احتساب عدالت  نے  فواد حسن فواد کو بری کر دیا

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو بری کر دیا

کوہاٹ، بے قابوٹرالرنے مسافر کوچ   کو کچل دیا، 17 جاں بحق

کوہاٹ، بے قابوٹرالرنے مسافر کوچ کو کچل دیا، 17 جاں بحق

اسمبلی تحلیل پر آئینی ذمہ داری پوری کریں، وزیراعظم کی گورنرکو ہدایت

وزیراعظم نےاہم قومی چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

president Zardari

صدر آصف زرداری نے پارٹی صدارت چھوڑ دی ، الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا

موبائل فون  پھٹنے سے 8 سالہ بچی  ہلاک ہوگئی

موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3470 shares
    Share 1388 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2987 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2355 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2069 shares
    Share 828 Tweet 517
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023