اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی۔ جمعرات کواسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لارجر بینچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تھا۔ ہائی کورٹ لارجر بینچ کی طرف سے پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا گیا۔ پی ٹی آئی کی اپیل خارج ہونے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس برقرار رہے گا۔
اوگرا کا مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اوگرا نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا...
Read more