اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ انہیں مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے پر نہ تحفظات ہیں نہ کوئی اعتراض، مشاورت ہو تو بہتر ہوتا ہے، میرا عہدے پر رہنا اب مناسب نہیں تھا۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں، نواز شریف کا ساتھی ہوں اور 35 سال سے ہم ساتھ ہیں۔مریم نواز میری چھوٹی بہن ہے، مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے پر کوئی تحفظات یا اعتراض نہیں، اب میرا عہدے پر رہنا مناسب نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو عہدہ ملنے پر شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت سے مستعفی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشاورت ہو تو بہتر ہوتا ہے، ہمارا اعتماد ہوتا ہےکہ لیڈر جو فیصلہ کریں بہتر ہوتا ہے۔ پاکستان مشکلات میں ہے اور یہ مشکلات مسلم لیگ ن یا اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں،انہوں نے بتایا کہ آج بھی شہباز شریف نے جو کام ذمے لگائے وہ کیے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، اگر تاخیر ہوتی ہے تو یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کرےگا، انہوں نے کہا اگر الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تومعاملہ یقیناً عدالت میں جائےگا۔
اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلہ
اسلام اباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے...