لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان ریلوے ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں دوبارہ فعال کی جانے والی گرین لائن ٹرین کے سوا دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرائے بڑھائے جا رہے نہیں. حکام نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے روزانہ کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیےمحکمہ کے لیے کرایے میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی کوچز کے ساتھ گرین لائن ٹرین 27 جنوری سے چلے گی
ریلوے حکام کے مطابق انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے سوا تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کےکرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سات دہشت گرد ہلاک
میانوالی( نئی تازہ رپورٹ) کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب کارروائی کر کے میانوالی کو بڑی تباہی...