NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
اسمبلی  میرے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن  انتخابات بارے  اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،گورنر پنجاب

اسمبلی میرے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن انتخابات بارے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،گورنر پنجاب

Pak Admin by Pak Admin
1 فروری , 2023
in اہم خبریں, پنجاب, تازہ ترین
A A
0

لاہو ( نئی تازہ نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعدالیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر سردار عثمان بزدار کو خطوط کا جواب دے دیا سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ چونکہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی، اس لیے اس صورتحال پر آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کا اطلاق نہیں ہوتا۔ آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کے مطابق گورنر اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے تحلیل کی تاریخ کے 90 دن کے اندر کی تاریخ مقرر کرتا ہے ۔سیکریٹری ای سی پی کو لکھے گئے خط میں اس حوالے سے کہا گیا کہ اس کے بجائے اب انتخابی عمل آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 224 اور الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی قابل اطلاق شقوں کے مطابق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے آئین کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کرے۔

گورنر پنجاب نے سابق پارلیمانی لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عثمان بزدار کو مراسلے میں کہا کہ آپ نے اپنے مراسلے کے پیرا 2 میں جس آرڈر کا ذکر کیا ہے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا اور اسمبلی میرے دستخط کے بجائے قانون کے تحت تحلیل ہوئی۔گورنر نے خط میں اس عزم کا اظہار کیا کہ جب کبھی بھی ضرورت پڑے گی، تو ان کا دفتر آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اسمبلی میرے دستخط سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کا اطلاق نہیں ہوتا اور اب انتخابی عمل عمل آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 224 اور الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی قابل اطلاق شقوں کے مطابق ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مناسب کارروائی کا کہا گیا ہے اور میرا دفتر اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمے داریاں ادا کرے گا۔یاد رہے کہ 14 جنوری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پرپنجاب کی صوبائی اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی تھی۔

Previous Post

پنجاب کے تین شہروں میں رینجرز کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا اختیار مل گیا

Next Post

جنرل باجوہ سے اختلافات این آر او اورجنرل فیض کے معاملے پر ہوئے، عمران خان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اہم خبریں

آج کے پیٹرولیم نرخ جاری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں...

Read more
Next Post
ممنوعہ فنڈنگ،  عمران خان  کی زمان پارک  میں تفتیش کی استدعا مسترد

جنرل باجوہ سے اختلافات این آر او اورجنرل فیض کے معاملے پر ہوئے، عمران خان

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کر لیا

سارے کام رانا ثناء اللہ  کروا رہا ہے، اسے نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید

سارے کام رانا ثناء اللہ کروا رہا ہے، اسے نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

چوروں کی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت  ۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف

چوروں کی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف

عمران خان  میرا بیٹا واپس دے دو،  پی ٹی ائی ظل شاہ کی حفاظت میں ناکام ہوئی، والدہ

عمران خان میرا بیٹا واپس دے دو، پی ٹی ائی ظل شاہ کی حفاظت میں ناکام ہوئی، والدہ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023