اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے فی کلو گرام قیمت 60 روپے بڑھا دی ۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریکولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا ہےجس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی۔ اوگرا کی جانب سے ماہ فروری 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر 2706 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر اب 3115 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔
ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ
ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام...
Read more











