اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ آئندہ پندرہ روزہ مدت کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 9.07 روپے اور 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چار بار اضافہ یا جا چکا ہے –
رپارٹس کے مطابق قیمتوں میں کمی بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث متوقع ہے، جس نے درآمدی لاگت پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ایکس ڈپو قیمت 272.16 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.35 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجوہات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نرمی، پیٹرول کے درآمدی پریمیم میں کمی، اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری ہیں۔
دوسری جانب مٹی کے تیل (کیروسین آئل) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ کیروسین کے دام 3.55 روپے فی لیٹر بڑھ کر 181.33 روپے سے 184.88 روپے فی لیٹر تک جا سکتے ہیں۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.33 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 170.09 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جو کہ اس وقت 167.76 روپے فی لیٹر ہے۔
اس سے قبل حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد 16 جولائی سے ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔
حیرت انگیز، ایک سالہ بچے نے زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا