حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے سستا کر کے 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔
قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل آئل: 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر
پیٹرول: 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر (بغیر تبدیلی)
اس سے قبل حکومت نے 15 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا، جو 16 اگست سے نافذ ہوا۔ اس فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 285 روپے 83 پیسے سے گھٹا کر 272 روپے 99 پیسے کر دی گئی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کم کر کے 185 روپے 46 پیسے سے کم کرکے 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 170 روپے 36 پیسے سے کم کر 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔ تاہم پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا تھا اور یہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔