NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
crescent

File Photo

پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو ہو گا، سیکیورٹی کے سخت اقدامات

Pak Admin by Pak Admin
27 جون , 2025
in قومی
A A
0

کوئٹہ/لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان میں 1447 ہجری کے محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے،یکم محرم الحرام بروز جمعہ 27 جون کو ہوگی اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار منایا جائے گا۔ یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کوئٹہ میں ایک اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی تکنیکی معاونت فراہم کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق، 9 محرم الحرام بروز ہفتہ 5 جولائی کو ہوگی۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے، جو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔ سیکیورٹی اداروں نے پہلے ہی کچھ “سلیپنگ سیلز” کو حراست میں لیا ہے اور دیگر خطرات پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ موبائل فون سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ حالات کے مطابق وقت آنے پر کیا جائے گا۔ اس سال محرم کے دوران پنجاب بھر میں تقریباً 38 ہزار مجالس اور 9 ہزار سے زائد جلوسوں کا انعقاد متوقع ہے۔ ان تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار، جبکہ 35 ہزار سے زائد رضاکار تعینات کیے جائیں گے۔ ڈولفن فورس اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے بھی متحرک رہیں گے۔

حکومت نے ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی اور سائبر سیکیورٹی فورس اس حوالے سے متحرک رہے گی۔ جلوسوں کی کوریج یا کسی بھی مقصد کے لیے ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی اور اینٹی ڈرون سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ تمام بڑے شہروں میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جو اپنی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔

وال چاکنگ اور نفرت انگیز بینرز کی مکمل ممانعت ہو گی۔ پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی اور جلوسوں کے روٹس پر اضافی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ آج اپنی فرضی سیکیورٹی مشقیں مکمل کرے گی۔ عزمی بخاری نے مزید بتایا کہ عزاداروں کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کے کیمپ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لگائے جائیں گے۔ یہ سبیلیں رجسٹرڈ ہوں گی اور ان کے معیار کی نگرانی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔

Previous Post

محرم کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Next Post

انجن میں آگ کی وارننگ ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Trump and Putin
انٹرنیشنل

الاسکا: ٹرمپ پیوٹن ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے فوجی بیس پر تقریباً چار گھنٹے جاری...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہو گیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی...

Read more
students outside a school
قومی

پنجاب کے تعلیمی ادارے اب 18 اگست سے مرحلہ وار کھلیں گے

لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب حکومت نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ...

Read more
official holiday GB
اسلام آباد

اسلام آباد میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد انتظامیہ نے بدھ، 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت کی حدود میں مقامی تعطیل...

Read more
Next Post
plane saudi airlines

انجن میں آگ کی وارننگ ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

punjab section 144

پنجاب میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد

supreme court pakistan

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Rawalpindi underpass

راولپنڈی: جی پی او چوک انڈر پاس30 جون کو کھول دیا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پٹرولیم مصنوعات   کی درآمد،  بینکوں کا لیٹر آف کریڈٹ دینے انکار

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، بینکوں کا لیٹر آف کریڈٹ دینے انکار

National Assembly

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو، 200 سے زائد آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3479 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3006 shares
    Share 1202 Tweet 752
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2361 shares
    Share 944 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2342 shares
    Share 937 Tweet 586
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023