اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح دھوئیں، اگر صابن اور پانی دستیاب نہ ہوتو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک کو کہنی سے ڈھانپ لیں،جبکہ بیمار مریض گھر پرہی رہیں، آرام کریں، رش والی جگہ سے بچیں اور صحت یاب ہونے تک سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مزید دو مسافروں کے کوروناوائرس کے تیست مثبت آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافرابوظبی سے کراچی پہنچا تھا جبکہ27 سال کا اٹک کا رہائشی دوسرا مسافر جدہ سے کراچی آیا تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے، لیبارٹری سے رپورٹ آنے کے بعد کووڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہو گا۔