انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول کا جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق کراچی میں چیمپئنز ٹرافی19فروری 2025 سے شروع ہوگی جو9مارچ تک جاری رہےگی،
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں8ممالک کےدرمیان15میچز ہوں گے۔
چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولہ کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ہوگا۔
دبئی کو انٹرنیشنل وینیو قرار دیا گیا ہے جہاں بھارت کے میچز ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئن شپ کے میچز لاہور کراچی راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے
21 فروری کو افغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ 24 فروری کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ راولپنڈی میں ہوگا