NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ispr

پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی. کور کمانڈرز

Pak Admin by Pak Admin
28 دسمبر , 2023
in قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) پاک فوج نےعام انتخابات 2024 میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی واقتصادی ترقی کے امور بارے تبادلہ خیال ہوا ، اس کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

کانفرنس کے شرکا نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت حکومتی کوششوں کی حمایت کی، کانفرنس کے دوران اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کے لیے سرکاری اداروں سے تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والےدہشت گردوں، سہولت کاروں سے مکمل طاقت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کے لیے خطرناک اور باعث تشویش قرار دیا گیا۔

کور کمانڈرزکانفرنس میں بھارتی فوج کےہاتھوں شہریوں کے اغوا و تشدد کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ،ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں اوریہ ان بہادر کشمیریوں کے جذبے کو پست نہیں کر سکتیں جو اپنے جائز حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، غزہ میں جنگ بندی اور تنازعے کے پر امن حل کے حکومتی مطالبے کےمؤقف کا اعادہ بھی کیا۔

بیان کے مطابق فورم کو آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

Previous Post

نواز شریف کے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

Next Post

حکومت پنجاب کا کورونا کے ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
FBISE result
قومی

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج منگل کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج...

Read more
Result notice Text
قومی

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے9 ویں جماعت ( SSC part1) کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے...

Read more
Next Post
covid punjab

حکومت پنجاب کا کورونا کے ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Islamabad High Court

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کا تھری ایم پی او کا اختیا ر غیر قانونی قرار دے دیا

Army Chief Asim Munir

سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلائی جاتی ہے،قوم سے مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے، آرمی چیف

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے  خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مقابلے کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

moon 2024

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ، عید الاضحیٰ 16 جون کو ہو گی

اب شہد کی مکھیوں کو ویکسین لگے گی، امریکہ نے منظوری دے دی

اب شہد کی مکھیوں کو ویکسین لگے گی، امریکہ نے منظوری دے دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3480 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3013 shares
    Share 1205 Tweet 753
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2441 shares
    Share 976 Tweet 610
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2365 shares
    Share 946 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023