NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
علی امین گنڈا پورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

علی امین گنڈا پورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

Pak Admin by Pak Admin
9 اپریل , 2023
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ کل پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیے گئے علی امین گنڈا پورکو اتوار کوجوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کی طرف سے وکیل بابر اعوان اور راجہ ظہور موجود تھے۔ پولیس نے علی امین گنڈا پور کو منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا ۔

پراسیکیوٹر نے ایف آئی آر کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں۔ ملزم نے ایک آڈیو میں اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی بات کی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ جمع کرنے کی ہدایات دیں۔

پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزم نے پولیس کے خلاف اسلحہ لانے سمیت دیگر دھمکیاں دیں۔ پولیس کو دھمکایا کہ وہ اپنا کام نہ کرے۔ قانون کے مطابق ملزم علی امین کی عمر قید کی سزا بنتی ہے اور مقدمے کی تمام دفعات نا قابل ضمانت ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیسٹ کرانا ہے اور جہاں کیمپ تھا وہاں سے ثبوت اکٹھے کرنے ہیں، آڈیو میں علی امین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کا ذکر کیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے وسط میں اسلحہ جمع کرنے کا کہا گیا، اسلام آباد پر بزور طاقت قبضہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا یہ حصہ ہے، ان تمام دفعات میں ضمانت نہیں ہو سکتی، ان کیسز میں 90 دن تک ریمانڈ پر بھیجا جا سکتا ہے۔جج کے ایک سوال پرپراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے کم سے کم 15 دن کے ریمانڈ کی درخواست دی ہے۔

وکیل بابر اعوان نے پراسیکیوٹر کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ ایک مجسٹریٹ نے مقدمہ درج کروایا ہے، پولیس والا جو دھمکی سے ڈرا اس نے بھی مقدمہ درج نہیں کروایا، اس سے پہلے ہزاروں آڈیو لیکس ہوئیں کتنے مقدمات درج ہوئے؟

فیقین کےدلائل سننے کے بعدعدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

Previous Post

چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوچکی ، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔سراج الحق

Next Post

حکومت مخالف لائحہ عمل، پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت کا اجلاس طلب

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

c130 turkish cargo plane crash
انٹرنیشنل

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام...

Read more
Zohran Mamdani mayor NYC
انٹرنیشنل

نیو یارک میں تاریخ رقم: مسلمان امیدوار ظہران ممدانی میئر منتخب

نیو یارک میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں پہلی بار ایک مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل...

Read more
IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Next Post
حکومت مخالف لائحہ عمل، پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت کا اجلاس  طلب

حکومت مخالف لائحہ عمل، پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت کا اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی الیکشن، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا  فیصلہ مسترد کر دیا

پنجاب اسمبلی الیکشن کے لئےفنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وفاقی کابینہ

pmshehbaz

مستقبل کی حکمت عملی کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ طلب

parliament

سپریم کورٹ اصلاحات بل کی منظوری کے لئے آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف ڈونرز کانفرنس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلوں کی منظوری متوقع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3482 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3017 shares
    Share 1207 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2446 shares
    Share 978 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2389 shares
    Share 956 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2064 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023