کراچی( نئی تازہ مانیٹرنگ)ایکس چینج کمپنیز نے حکومت سے اجازت ملنے پر ماہانہ ایک ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان لانے کی پیشکش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ مقامی ایکس چینج کمپنیاں بیرون ملک سے ماہانہ ایک ارب ڈالر پاکستان لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، رقم اوورسیز پاکستانیوں اور کمپنیوں سے دوسال کے ادھار پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ملک بوستان کے مطابق ایکس چینج کمپنیزاس معاملہ پر وفاقی حکومت کی اجازت کی طلب گار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ایکسچینج کمپنیوں نے 1998 کے ڈالر بحران کے دوران بھی 10ارب ڈالر کابیرونی ممالک سے بندوبست کر کے دیا تھا۔
سموگ کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ اور ہوا کے خراب معیار کے باعث پاکستان اور...
Read more











