NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
شہباز شریف اور مریم نواز لندن  روانہ

الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، شہبازشریف

Pak Admin by Pak Admin
3 دسمبر , 2023
in قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں ، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے،

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اورعوام کے مسائل حل ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کی بھلائی او مفاد میں نواز شریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لیے یہ الیکشن بہت اہم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ گالیوں اور کردار کشی جیسے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کیے گئے، عوام اور ملک اس سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئے جو ہمارے خلاف شروع کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام ہار گیا، اب ہمیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن نہیں بلکہ عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، اللہ کے کرم اورعوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو شکست دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چار سالہ تباہی کا سیاہ دور نہ آتا تو مہنگائی اور پاکستان کی معاشی بدحالی کا برا وقت نہ آتا۔

مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر بشیر میمن نے بھی شہباز شریف ملاقات کی، اس موقع پرمسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نے بشیر میمن کو سندھ کلچر ڈے کی مبارک دی۔ خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور صوبہ سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت ہوئی اور سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا، ملاقات میں اجلاس میں ایم کیو ایم سے ہونے والی گفت و شنید کا جائزہ لیا گیا۔

شیخ روحیل اصغر، محمد حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق نے بھی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، سید باسط بخاری، میاں عمران قریشی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

رہنمائوں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور محنت کو سراہا۔

ملاقاتوں میں پارٹی رہنمائوں نے مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک باد بھی پیش کی۔

Previous Post

پنجاب : نگران حکومت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دیئے

Next Post

اسلام آباد: مسلح افغان باشندوں نے فائرنگ کرکے پڑوسی میاں بیوی کو قتل کردیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

DC Irfan Nawaz Islamabad
اسلام آباد

اسلام آباد: اشیائے خوردونوش، پیٹرول کے سٹاک کے لیے لائحہ عمل تیار

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایڈیشنل...

Read more
patient in hospital ward
قومی

راولپنڈی : ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔...

Read more
card payment
قومی

کارڈ سے ادائیگی قبول نہ کرنے والےریسٹورنٹس، شاپنگ مالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( نئی تازہ ڈیسک) سندھ حکومت نے صارفین سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہ کرنے...

Read more
indian drone
قومی

پاکستان کے مختلف شہروں میں تین بھارتی جاسوس ڈرون تباہ، ایک شہری جاں بحق

لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کے تین جاسوس ڈرون تباہ...

Read more
Next Post
dead body

اسلام آباد: مسلح افغان باشندوں نے فائرنگ کرکے پڑوسی میاں بیوی کو قتل کردیا

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ساڑھے چار روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی صارفین کے لیے قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ

سول مقدمات میں بغیرمرضی ڈی این اے ٹیسٹ غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 18 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کی 1100  سے زائد نہروں کی بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہو گی

پنجاب کی 1100 سے زائد نہروں کی بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عرب لیگ نے دس سالہ معطلی کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی

عرب لیگ نے دس سالہ معطلی کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی

9th, 10th Examinations

پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3466 shares
    Share 1386 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2350 shares
    Share 940 Tweet 588
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023