NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
indian drone

پاکستان کے مختلف شہروں میں تین بھارتی جاسوس ڈرون تباہ، ایک شہری جاں بحق

Pak Admin by Pak Admin
8 مئی , 2025
in قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کے تین جاسوس ڈرون تباہ کیے گئے۔ تازہ واقعے میں سندھ کے شہر ڈہرکی میں ایک ڈرون کھیت میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر ایئرپورٹ کے قریب پانچ سے چھ فٹ لمبا ڈرون سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سسٹم جام کر کے مار گرایا گیا۔ یہ جاسوس ڈرون مبینہ طور پر حساس مقامات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

گوجرانوالہ میں ڈرون کا ملبہ برآمد

اسی طرح گوجرانوالہ کے گاؤں پیر جھنڈ میں کھیتوں سے ایک ڈرون کا ملبہ ملا ہے۔ پولیس نے ملبہ قبضے میں لے کر ڈرون کی ساخت اور ماخذ کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

چکوال میں بھارتی جاسوس ڈرون تباہ، علاقہ سیل

چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں ایک اور مبینہ بھارتی جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، جہاں ڈرون کی شناخت اور تکنیکی جانچ کی جا رہی ہے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈہرکی میں ڈرون گرنے سے جانی نقصان

نہایت افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں پیش آیا، جہاں علی الصبح 4 بجے ایک جاسوس ڈرون کھیت میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے میں دو کسان زخمی ہوئے، جن میں سے مختیار احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ اس کا بیٹا عیدن شدید زخمی ہے۔ یہ واقعہ بھارت کی سرحد سے متصل تھانہ کھنجو کی حدود میں واقع علاقے سرفراز لغاری میں پیش آیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی طیاروں اور فوجی چوکیوں کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پرہے۔ جبکہ پاکستان بھر میں سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

Tags: Indian Drone in Pakistan
Previous Post

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

Next Post

کارڈ سے ادائیگی قبول نہ کرنے والےریسٹورنٹس، شاپنگ مالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
card payment

کارڈ سے ادائیگی قبول نہ کرنے والےریسٹورنٹس، شاپنگ مالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

patient in hospital ward

راولپنڈی : ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری

DC Irfan Nawaz Islamabad

اسلام آباد: اشیائے خوردونوش، پیٹرول کے سٹاک کے لیے لائحہ عمل تیار

NEPRA

حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کاروباری ہفتہ کا اختتام، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی

گھروں میں ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری

وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر سرگودھا یونیورسٹی میں تعطیل کا اعلان، پیپرز ملتوی

وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر سرگودھا یونیورسٹی میں تعطیل کا اعلان، پیپرز ملتوی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023