NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Lahore High court

لاہور ہائی کورٹ، عمران خان کی اسلام آباد اور لاہور میں درج 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

Pak Admin by Pak Admin
17 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد اور لاہور میں درج 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ان کےخلاف درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کے عدالت پہنچنے کے بعدجسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دہشت گردی کے الزامات سمیت چار مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس سلیم شیخ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی۔

دو مقدمات اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے ہیں جبکہ زمان پارک میں پولیس آپریشن سے متعلق ایک کیس ہے، اس کے علاوہ ایک کیس پی ٹی آئی کارکن ظِل شاہ کی موت سے متعلق ہے۔
مقدمے کی سماعت شروع ہوئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور ان کے وکیل نے دلائل دینا شروع کیے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل پر چھ مقدمات اسلام آباد اور تین لاہور میں درج ہوئے اور انہوں نے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت کے لیے اپلائی کیا ہے البتہ عمران خان کو تاحال مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس جن کیسز میں ضمانت دائر ہوئی ہے اس میں ہی ضمانت دے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس پانچ سے چھ ہزار افراد کو گرفتاری کرنا چاہتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم آپ کو اسی کیس میں ضمانت دے سکتے ہیں جو کیس ہمارے سامنے ہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بات کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے کہا کہ سر مسئلہ یہ ہے کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی ادھر سے ضمانت لیں تو اور کیس ہو جاتا ہے، جیسا میرے گھر پر حملہ ہوا ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے بچا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں ٹیئر گیس شیلنگ ہوئی لیکن میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ خان صاحب قانون میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، اگر آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو ٹھیک ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، جہاں اسلام آباد میں کچہری ہے وہاں خود کش حملہ ہو چکا ہے، میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں اور عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے آپ کو سسٹم میں لائیں، اس کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے اسے مس ہینڈل کیا۔
ضمانت کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لاہور میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات تک تحت درج 5 مقدمات میں 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے۔

Previous Post

پاکستان نے بھی سعودی عرب، ایران تعلقات بحالی کے مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، دفتر خارجہ

Next Post

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
راجن پور ، حلقہ این اے 193 میں گنتی جاری،محسن لغاری کو برتری حاصل

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

سعودی عرب ، اونٹ ریس میں 5 ارب 90 کروڑ  روپے کے انعام  کا علان

سعودی عرب ، اونٹ ریس میں 5 ارب 90 کروڑ روپے کے انعام کا علان

چین  سےایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری، 50 کروڑ اسٹیٹ بینک کو مل گئے، اسحاق ڈار

پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی

پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندرز  پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

متحدہ عرب امارات   نے  ماہ رمضان  میں  300 سے زائد پاکستانی قیدی رہا کر دیے

متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان میں 300 سے زائد پاکستانی قیدی رہا کر دیے

PTA VPN registration

پی ٹی اے کا ایکشن، ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023