NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
پشاور   دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

عمران خان کی ملاقات کی خواہش، بطور آرمی چیف میرا کام نہیں سیاستدانوں سے ملاقات کروں، جنرل عاصم منیر

Pak Admin by Pak Admin
8 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, صفحہ اول, قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ ) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی اور پیغام بھجوایا مگر پاک فوج کے سربراہ نے جواب دیا کہ بطور آرمی چیف میرا کیا کام ہے کہ میں سیاستدانوں سے ملاقات کروں؟

نجی ٹی وی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع کے حوالے سے متعدد انکشافات کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر خزانہ نےایر روز قبل پاکستان کی ٹاپ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دی اور آرمی چیف نے اعتماد دلایا۔

ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات اور کچھ سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اسحاق ڈار نے معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار بتائے۔ ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے اور آخر تک لڑیں گے۔

وزیر خزانہ نے کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا ، جون میں آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مکمل کریں گے اور پھر آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھیں گے۔

وزیر خزانہ کی طرف سے تاجروں کو بتایا گیاکہ آئی ایم ایف کا رویہ ماضی میں کبھی اتنا سخت نہیں رہا جتنا اب ہے، اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ سخت سے سخت شرائط منوائی جاسکیں، چین کو یہ بات سمجھ آگئی تھی اس لیے چین سے پاکستان کو فوری طور پر ڈپازٹس مل گئے، آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ دیگر دوست ممالک، بین الاقوامی اداروں سے بھی پیسے مل جائیں گے اور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بھی بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیا کہ دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری بھی آئے گی اور ملک کے مستقبل کیلئے زراعت میں جوائنٹ وینچرز کے ذریعے ریفارمز ہوں گی جس سے ملک کی فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے، جنرل عاصم منیر نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی اور پیغام بھجوایا مگر میرا جواب یہی تھا کہ بطور آرمی چیف میرا کیا کام ہے کہ میں سیاستدانوں سے ملاقات کروں؟

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ عمران خان مجھ سے ملنا چاہتے تھے، مگر میرا پیغام یہی تھا کہ سیاستدان خود آپس میں مل کر سیاسی مسائل حل کریں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اور سیاسی کردار ادا نہیں کرے گی۔

Previous Post

سنسنی خیز مقابلہ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

Next Post

پاکستان اور افغانستان 25 مارچ سے ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
انٹرنیشنل

1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف نےغورکے لیے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی...

Read more
petrol price
اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا رخ تبدیل

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی...

Read more
accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
Next Post
پاکستان اور افغانستان 25 مارچ سے  ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گے

پاکستان اور افغانستان 25 مارچ سے ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گے

محکمہ داخلہ  نے لاہور میں دفعہ 144  کے تحت جلسے، جلوسوں پر پر پابندی  لگا دی

محکمہ داخلہ نے لاہور میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوسوں پر پر پابندی لگا دی

قائداعظم یونیورسٹی تصادم ، 60 طلبا  کے خلاف ایف آئی آر درج

قائداعظم یونیورسٹی نے تصادم میں ملوث 79 طالب علموں کو نکال دیا ، ڈگریاں بھی منسوخ

شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، 6 دہشتگرد مارے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

students

خیبر پختونخوا میں رمضان 2024 کے دوران تمام سکولوں کے نئے اوقات مقرر

اٹلی جانے وا لی کشتی کے حادثہ میں 28 پاکستانی جاں بحق ، سفارت خانے کی تصدیق

اٹلی جانے وا لی کشتی کے حادثہ میں 28 پاکستانی جاں بحق ، سفارت خانے کی تصدیق

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023